وفاقی بجٹ کے موقع پر اسلام آباد کی سکیورٹی ہائی الرٹ، سکیورٹی پلان کے تحت پارلیمنٹ سمیت حساس مقامات پر کمانڈوز تعینات ۔

وزارت داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد میں آج بجٹ اجلاس کے موقعے پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے،وفاقی پولیس نے بجٹ اجلاس کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دیتے ہوئے ایس پی رینک کے چار افسروں کو سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ حساس مقامات اور پارلیمنٹ ہاوس کے باہر پولیس کمانڈوز کو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ خفیہ کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی۔اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پبلک مقامات بس سٹاپ اور کچی آبادیوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہےاسلام آباد پولیس کے علاوہ ،ریجنرزاور ایف سی کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں پرگاڑیوں کو تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے چیک کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔