بلوچستان پر امن صوبہ ہے، چھوٹے موٹے واقعات تو ہوتے ہی رہتے ہیں۔ اسلم رئیسانی
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی نے بلوچستان کی صورتحال پر بات سے گریز کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ بلوچستان جائیں یا نہ جائیں ان کی مرضی ہے۔ وہ بلوچ عوام کی نمائندگی کرتے ہیں کسی اور کی نہیں۔ اسلم رئیسانی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ناکام نہیں ،بلوچستان پر امن صوبہ ہے تاہم چھوٹے موٹے واقعات تو ہوتے ہی رہتے ہیں۔