بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار چار سو میگاواٹ سے چار ہزار سات سو ستاسی میگاواٹ تک آگیا، لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری،عوام بدستور مشکلات سے دوچار۔

این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی کل پیداوار بارہ ہزار دو سو پچیس جبکہ طلب سترہ ہزار بیالیس میگاواٹ ہے۔ ہائیڈل ذرائع سےچار ہزارپانچ سو تین، تھرمل سےایک ہزار پانچ سو بائیس جبکہ آئی پی پیز سے چھ ہزار دو سو تیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔جبکہ شارٹ فال چھ ہزار چار سو سے کم ہوکر چار ہزار سات سو ستاسی میگاواٹ ہوگیا ہے۔ بجلی کی طلب اور پیداوار کے فرق میں نمایاں کمی کے باوجود شہری اور دیہی علاقوں میں گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہری علاقوں میں دس جبکہ دیہات میں سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے زندگی مفلوج کرکے رکھ دی ہے جبکہ اکثر علاقوں کے مکینوں کوپانی کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔