رحمان ملک نے مسلم لیگ نون کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف سپریم کورٹ حملہ کیس کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایس ایس پی اسلام آباد کو انکوئری آفیسر مقررکر دیا ہے۔

وزیر داخلہ رحمان ملک نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس فیصلے کو بنیاد بنا کر انکوئری کا حکم دیا ہے جس میں عدالت عظمٰی نے آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا تھا کہ وہ سپریم کورٹ پر حملے کی مکمل تحقیقات کریں کہ اس میں مسلم لیگ ن کے کون کون سے رہنماء شامل تھے۔ وزیر داخلہ نے ایس ایس پی اسلام آباد ملک یوسف کو انکوئری آفیسر مقرر کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حملہ کیس میں ملوث مسلم لیگ نون کے قائدین اور کارکنوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ اس رپورٹ کوسپریم کورٹ میں پیش کیا جائے۔ ایس ایس پی اسلام آباد نے مسلم لیگ نون کے پچاس کے قریب رہنماؤں اور کارکنوں کو طلبی کے سمن جاری کر دیئے ہیں۔