ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم بورن لیگیسی کا نیا ٹریلیر ریلیز کردیا گیا ہے۔

ہالی ووڈ فلم دی بورن لیگیسی دی بورن سیریز کے ناول سے ماخوذ ہے،جسے یونیورسل پکچرز کے تحت بنایا گیا ہے،فلم کے ہدایت کارٹونی گلروئے ہیں،جنہوں نے ایکشن مناظر میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے فلم کی عکس بندی نیویارک اور منیلا میں کی ہے،فلم میں جیریمی رینر مرکزی کردار میں نظر آئیں گے،ایکشن فلم رواں سال تین اگست کوامریکہ میں ریلیز کی جائے گی۔