مشرقی افغانستان میں نیٹو بیس پر خود کش حملے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھرا ٹرک نیٹو چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا،جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے،ابتدائی اطلاعات کے بعد مرنے والے تمام افغان سکیورٹی اہلکار ہیں،سیکورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،طالبان نے نیٹو چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کر لی ہے،