انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں ، نواز شریف نے 13 سال 8 ماہ بعد قومی اسمبلی میں بطور ممبر قدم رکھ دیا.

طویل جدائی کے باعث پارلیمنٹ باہیں پسارے نواز شریف کے استبقال کیلئے بے چین رہیں2002 کو جنرل پرویز مشرف نے جس اقتدار سے انہیں دور کیا،آج عوام نے پھر انہیں اسی سے نواز دیا 13 سال 8 ماہ کے صبر آزما دور کے بعد آج ن لیگ کے صدرنواز شریف نے ایک بار پھر قومی اسمبلی کو رونق بخشی نوازشریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی حیثیت سے 3 جون کو کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے اور 5 جون کو وزیراعظم کا انتخاب لڑیں گے.