کراچی کےعلاقے گلشن حدید دھماکےکےعینی شاہد نےپولیس کوبیان ریکارڈ کرادیا
گلشن حدید میں دھماکے کے عینی شاہد نے پولیس کو بیان قلمبند کرادیا۔ بیان کے مطابق سڑک کے درمیان شاپنگ بیگ میں پریشر ککر رکھا تھا۔ اس کے سڑک پار کرکے ہوٹل پہنچنے پربم پھٹ گیا۔ دھماکے سے سڑک پر ایک وین کے شیشے ٹوٹ گئے اور وہ بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔ عینی شاہد کے بیان کے مطابق پریشرککر کے اطراف تاریں لگی ہوئی تھیں۔ اوپر انٹینا اور موبائل فون نما چیز تھی۔ دھماکے کے بعد وہ وین کےقریب پہنچا اورزخمیوں کوباہر نکالا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل گلشن حدید میں ہائی لیکس وین کے قریب دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک چینی باشندے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔