معروف کرکٹ ویب سائٹ نےدعویٰ کیا ہےکہ انضمام الحق کووقار یونس کی تجاویز پرعمل درآمد کرنےکیلیےچیف سلیکٹربنایا گیا ہے
ویب سائٹ کے مطابق وقار یونس نے شاہد آفریدی،عمر اکمل اور احمد شہزاد کو پاکستانی ٹیم سے ڈراپ کرنے کی تجویز دی تھی،چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عہدہ سنبھالتے ہی وہ کر دکھایا جو وقار نہیں کر سکے تھے اور ان تینوں کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا جس پر مجموعی عوامی ردعمل بھی مثبت ہے،، لوگ اس فیصلے کو درست سمت میں ایک قدم قرار دے رہے ہیں ،،پاکستانی کھلاڑیو ں کو اکیسویں صدی کی کرکٹ سے ہم آہنگ کرنے کیلیے پی سی بی کا سار افوکس فٹنس پر ہے ،،اس سلسلے میں ٹریننگ کیمپ لگائے جا رہے ہیں ،کئی پاکستانی کرکٹرز جو پہلی مرتبہ ان کیمپس میں شریک ہوئے ہیں کا کہنا ہے کہ فٹنس کا لیول اور طریقہ کار دیکھ کر ان کی آنکھیں کھل گئی ہیں