جمہوریت مخالف قوتوں کی طرف سے مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود حکومت نے تیسرا پارلیمانی سال مکمل کرلیا:رانا ثنا اللہ
پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ بعض قوتوں نے جمہوری حکومت کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کیں مگران کی تمام چالیں کارگرثابت نہیں ہوسکیں بالآخر جمہوری حکومت نے اپنا تیسرا پارلیمانی سال مکمل کرلیا۔۔۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ دوہزاراٹھارہ میں بھی عوام نے فیصلہ کرناہےکہ انہیں جلاوگھراوں نفرت کےکلچرکوفروغ دینےوالوں پراعتمادکرناہے یا ان کی خدمت کرنےوالوں کومینڈیٹ دیناہے، رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوزرداری کا قصور نہیں بلکہ انہیں تقریرلکھ کردینےوالے گھٹیا ذہینت کی مالک ہیں،انہیں تقریرلکھ کردینےوالے شیدا ٹلی کی سوچ رکھتےہیں۔
صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پٹواری کلچرکاخاتمہ کردیاگیاہےاب دوہزارسترہ کی آخرتک تھانہ کلچربھی تبدیل کردیاجائے گا، آئںدہ مالی سال کے بجٹ میں صحت، تعلیم،فارم سےمارکیٹ تک سڑک اورصاف پانی کےپروگرام کےلیےزیادہ بجٹ مختص کیاجارہاہے۔۔