خوشگوار موسم کے بعد گرمی پھر سے زور پکڑنے لگی۔
کل تک جو تھا خوشگورا موسم وہ آج پھر سے گرمی میں تبدیل ہونے لگا، محکمہ موسمیات نے اگلے کئی روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا بتا دیا، تاہم ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے،
گزشتہ روز راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، پشاور،مالاکنڈ، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس نے پنجاب کا موسم خوشگوار بنا دیا تھا، اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقے ابھی بھی گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گزشتہ روز پسنی میں ریکارڈ درجہ حرارت48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔