پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک بار پھر جمہوریت جیت گئی

پاکستان میں جمہوریت نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا،، تاریخ میں دوسری بار پارلیمنٹ نے مدت پوری کرلی،، سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا آخری اجلاس ہوا، سابق چیف جسٹس ناصرالملک کو پہلے ہی نگران وزیراعظم نامزد کیا جاچکا ہے،قومی اسمبلی نے دوسری بار آئینی مدت پوری کی تو جمہوریت پسند وں نے خوشی کے شادیانے بجائے ،، قومی اسمبلی کے آخری اجلاس میں پانچ سال تک ایک ہی چھت تلے بیٹھنے والے ارکان ساتھیوں سے بچھڑنے پر افسردہ نظر آئے،، ارکان اسمبلی کے چہروں پر جمہوریت کی فتح کی خوشی تھی تو وہیں ساتھیوں سے بچھڑنے کا غم بھی تھا،مسلم لیگ (ن) سے قبل پیپلز پارٹی نے اپنی 5 سالہ مدت پوری کی تھی،، دونوں جمہوری وزرائے اعظم کی مدتوں میں بھی کسی حد تک مماثلت نظر آتی ہے،، شاہد خاقان عباسی نے 10 ماہ بطور وزیر اعظم خدمات انجام دیں،، گزشتہ دور حکومت میں راجہ پرویز اشرف بھی 9 ماہ اور 2 دن تک وزیر اعظم رہے،، موجودہ دور میں نواز شریف 4 سال ایک ماہ اور 23 دن تک وزیر اعظم رہنے کے بعد سپریم کورٹ سے نا اہل قرار پائے،، پیپلز پارٹی کی 2008 سے 2013 تک حکومت میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اس عہدے پر 4 سال 2 ماہ اور 25 دن فرائض انجام دیتے رہے ،، انہیں بھی اعلیٰ عدالت نے نااہل قراردیا