شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا آخری اجلاس، کابینہ نے اصغرخان کیس میں تحقیقاتی اور پراسیکیوشن ادارے کوقانون کے مطابق کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اصغرخان کیس میں تحقیقاتی اور پراسیکیوشن ادارے کوقانون کے مطابق کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی،وزارت خزانہ،ایف بی آر،پلاننگ کمیشن اوربجٹ سازی میں حصہ لینے والے 12ہزار ملازمین کو3بنیادی تنخواہ کے برابراعزازیہ دینے کی منظوری بھی دی گئی ،ذرائع کے مطابق وفاق کے تمام ملازمین کواعزازیہ نہیں دیا جاسکتا،12ہزار ملازمین کو 3ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے پر 3ارب روپے خرچ ہوں گے،کابینہ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی موخرکردی،ذرائع کے مطابق متعلقہ وزارت کے سینئرجوائنٹ سیکرٹری کو متروکہ وقف املاک بورڈکے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورکارپوریشن کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹراورپبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ اتھارٹی قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی