ریال میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیڈان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیڈان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،فرانس سے تعلق رکھنے والے زیڈان نے گزشتہ ہفتے ریال میڈرڈ کوتیسری بارچیمپئنزلیگ کا ٹائٹل جتوایا،،پریس کانفرنس کے دوران زیڈان نے آئندہ سال ریال میڈرڈ کے کوچ کی حیثیت سے کام جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا،،ذیڈان کا کہنا تھا کہ سب کچھ بدل گیا ہے اسی لیے انھوں نے یہ فیصلہ کیا،،تین سال بعد ریال میڈرڈ کوتبدیلی،نئی آواز اورکام کے نئے طریقہ کارکی ضرورت ہے،،ریال میڈرڈ کواپنی جیت کا تسلسل برقراررکھنا ہے۔اپنے ڈھائی سالہ دورمیں ذیڈان نے ریال میڈرڈ کونوٹرافیاں جتوائیں جبکہ اس دوران ان کی ٹیم ایک سوانچاس مقابلوں میں سے صرف سولہ میں ناکام ہوئی