نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے نامزد فضل الرحمان دو بار چیف سیکرٹری سندھ بھی رہ چکے ہیں
وزیراعلیٰ سندھ کے لئے نامزد کئے جانے والے فضل الرحمان یکم ستمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے، فضل الرحمان 2005 سے 2010 تک دو مرتبہ سندھ کے چیف سیکرٹری رہے، 2010 میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں فضل الرحمان نے اہم کردار ادا کیا، انہوں نے سندھ کے سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ایکسائز اور دیگر عہدوں پر بھی خدمات سرانجام دیں، فضل الرحمان اکاؤئنٹنٹ جنرل سندھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے، وہ اس وقت سندھ کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کمیٹی کے رکن بھی ہیں، سابق چیف سیکرٹری فضل الرحمان کو 2013 میں بھی سندھ کا نگراں وزیراعلیٰ بننے کی پیشکش کی گئی تھی جو انہوں نے مسترد کردی تھی۔