سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے پیپلزپارٹی اورایم کیوایم نے متفقہ طورپر فضل الرحمان کے نام کااعلان کردیا،

وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں مراد علی شاہ اور خواجہ اظہار نے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے فضل الرحمان کے نام پر اتفاق کر لیا، نگراں سیٹ اپ کی سب سے بڑی ذمہ داری منصفانہ انتخابات ہیں، گورنر سندھ کی اسلام آباد سے واپسی پر نگراں وزیر اعلیٰ حلف اٹھائیں گے ، پریس کانفرنس سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے اوپر ایک آئینی ذمہ داری تھی، میرے اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان پہلی میٹنگ اٹھائیس مئی کوہوئی دوسری آج افطار سے قبل ہوئی، کئی نام ہم نے ساتھ بیٹھ کر لکھے اور مشاورت کی، پچیس سے تیس نام زیر غور تھے،جس کے بعد فضل الرحمان کے نام پر اتفاق ہوا ، اس موقع پرایم کیوایم کے رہنماخواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ فضل الرحمان کانام ان کے تجربے کی بنیاد پر فائنل کیا گیا،فضل الرحمان غیر سیاسی شخصیت ہیں، بہتر انداز میں کام کریں گے، سب سے بہتر انداز میں نگراں وزیر اعلیٰ کا انتخاب سندھ میں ہوا،فضل الرحمان کو نگراں سیٹ اپ کی ذمہ داریوں کا بخوبی تجربہ ہے،پریس کانفرنس میں پی پی کے رہنما ناصر حسین شاہ، سعیدغنی اورایم کیو ایم سے فیصل سبزواری بھی موجودتھے،