سری لنکا کے سابق کپتان ارجنا راناٹنگا نے عالمی گورننگ باڈی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی کارکردگی پر ہی انگلی اٹھادی،
Nats سری لنکا کو ورلڈ کپ جتوانے والے رانا ٹنگا اس وقت سری لنکا میں وزیر ہیں،،رانا ٹنگا کا کہنا ہے کہ قطری ٹی وی چینل کی ڈاکومینٹری میں جتنے دعوے کیے گئے ہیں اس سے کہیں زیادہ سری لنکن کرکٹ میں کرپشن بڑھ چکی ہے،ان تمام الزامات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے،یہ چیزیں آج نہیں ہوئیں بلکہ مدتوں سے جاری ہیں، سری لنکا کرکٹ میں تو یہ چیز سراعت کرچکی ہے۔ ارجنا رانا ٹنگا کا کہنا تھا کہ اس ڈاکومینٹری کے بعد اب وہ چھوٹی مچھلی پر ہاتھ ڈالیں گے،عام طور پر یہاں پر بڑی مچھلیاں صاف بچ جاتی ہیں،مجھے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ سے کافی مایوسی ہوئی،،، رانا ٹنگا کا کہنا تھا کہ جوکچھ سری لنکا کرکٹ میں ہورہا ہے اگر وہ ان کو دکھائی نہیں دیتا تو پھر انہیں اینٹی کرپشن یونٹ میں بیٹھنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے۔۔