اگلےچارسےپانچ روزکےدوران ملک کےبیشترعلاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیںگے،محکمہ موسمیات نےگھنٹی بجادی،

ملک بھر میں سورج کے آگ برسانے کا سلسلہ جاری ہے،،،پنجاب کے میدانی علاقوں میں سمیت اندرون سندھ میں گرمی شدت اختیار کرگئی،محکمہ موسمیات نے آئندہ چار سے پانچ روز میں جنوبی اور وسطی پنجاب اوراندرون سندھ اور مشرقی بلوچستان میں مزید شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کردی،جبکہ کل سے سمندری ہوائیں چلنے کے باعث کراچی کا درجہ حرارت پینتیس سےسینتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روزملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم جبکہ بالائی سندھ، مکران، سبی میں موسم شدید گرم رہا،سب سے زیادہ گرمی موہنجوداڑو،دادو،جیکب آباد میں اکاون،تربت،لاڑکانہ،سکھر میں پچاس،سبی،روہڑی،لسبیلا،رحیم یارخان میں انچاس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کی گئی۔