مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کو توڑنے والے حکومت کے ٹوٹنے کی باتیں کر رہے تھے،

سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے دوران جاوید ہاشمی بھی عدالت پہنچے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے پانچ سال پورے کئے جس پر خوشی ہے، جمہوریت نے اپنی مدت پوری کی، لیکن نواز شریف کو ان کے پانچ سال پورے نہیں کرنے دیے گئے،، ہر روز حکومت ختم ہونے کی پیشن گوئیاں کی جا رہی تھیں، جنہوں کے بلوچستان کی اسمبلی توڑی وہ ہی باتیں کر رہے تھے، آج حکومت ٹوٹ جائے گی،اپنا ٹائم پورا نہیں کر سکے گی، الیکشن ملتوی کرانے والے جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں، اگر مستقبل میں کسی نے ووٹ کو عزت نہ دی تو مطلب وہ جمہوریت کے خلاف ہو گا۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے قربانی دی ہے وہ ان سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں، نواز شریف ووٹ کو عزت دینے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے، جمہوریت پسندوں نے میاں صاحب کے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔