احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرسابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اب بھی الیکشن ملتوی کرانے پر تلے ہیں،

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ بڑا الیکشن ہونے جارہا ہے ، لیکن کچھ لوگ اب بھی الیکشن ملتوی کرانے پر تلے ہوئے ہیں۔۔لوگ اس کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ آج آپ بہت خوش لگ رہے ہیں کے جواب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں، زندگی اتار چڑھاؤ کا ہی نام ہے، انسان کو ہر حال میں خوش رہنا چاہیے، اس سوال پر کہ کیا اس بار ن لیگ کو الیکشن کے لیے درخواستیں موصول نہیں ہو رہہیں، سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کیا سوال کر رہے ہیں، چودھری نثار علی خان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نواز شریف خاموش رہے اور کہا کہ لگتا ہے جج صاحب آنے لگے ہیں اب آپ لوگ ان کی طرف متوجہ ہو جائیں۔