بھارت: مسجد کا مینار منہدم ہونے سے 4 افراد جاں بحق،4زخمی

بھارتی ریاست اتر پردیش میں طوفان اور بادوباراں کے باعث مسجد کا مینار منہدم ہو گیا جس کے نتیجہ میں سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔ اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کی پولیس کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ واقعہ گولا گوتوالی علاقے کے بھوڑوار میں پیش آیا جہاں طوفانی آندھی سے مسجد کا مینار ایک مکان پر جاگرا جس کے ملبے تلے دب کر عظیم اللہ ، جنید، نازیہ ، اور علمہ موقع پر جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔