سربیا: چڑیا گھر میں جنگلی بھینسے نے نایاناب سفید بچے کو جنم دیدیا

سربیا کے چڑیا گھر میں جنگلی بھینسے نے نایاب سفید بچے کو جنم دے دیا ۔سربیا کے دارالحکومت بلغراد کے ایک چڑیا گھر میں جنگلی بھینسے کے نایاب سفید بچے نے جنم لیا ۔ماہرین نے کہا ایک کروڑ میں سے صرف ایک بچہ سفید پیدا ہوتا ہے۔چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے شمالی امریکا میں پائے جانے والے جنگلی بھینسے کا بچہ صحت مند ہے۔ اسکا وزن چالیس کلوگرام اور مادہ ہے۔ انتظامیہ نے اس کا نام دوسانکا رکھا ہے۔سفید جنگلی بھینسے کو مقامی ریڈ انڈین لوگ متبرک اور خوش بختی کی علامت تصور کرتے ہیں۔ جنگلی بھینسوں کے بے تحاشہ شکار کی وجہ سے انکی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔