پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار نے سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی ختم ہونے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ان کا مقابلہ سیالکوٹ میں عوام کی عدالت میں ہوگا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آج خواجہ آصف کی تاحیات نا اہلی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ان کی تاحیات نااہلی ختم کردی ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 'جب خواجہ آصف کو نااہل کیا گیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ عثمان ڈار مجھے سیالکوٹ میں شکست نہیں دے سکا تو اس نے عدالتوں کا سہارا لیا'۔سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی ختم کردیساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'مجھے خوشی ہے کہ اب خواجہ آصف سے میرا مقابلہ سیالکوٹ کی عوام کی عدالت میں ہوگا'۔
عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ 'میں مریم نواز اور نواز شریف کو خصوصی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ وہی سپریم کورٹ ہے، جس کے لیے آپ لوگ تضحیک آمیز باتیں کرتے ہیں، لیکن آج عدلیہ نے ان کا وزیر خارجہ بحال کردیا ہے'۔