شمالی کوریا نے جزیرہ نما کورین خطہ کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا پختہ عزم کر رکھاہے۔ کم جونگ ان

شمالی کوریا کے رہنماکم جونگ ان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے جزیرہ نما کورین خطہ کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ شمالی کورین سرکا ری خبر رساں ادارہ کے مطابق کم جونگ ان نے کہا کہ شمالی کوریا نے خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے نجات دلانے کا ُپختہ ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا اپنے اس ارادے پر قائم ہے اور اس ضمن میں ہمارے موقف میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ کیم جونگ ان روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے ساتھ ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ متوقع سربراہی ملاقات سے قبل ماحول کو اپنے لئے سازگار بنانے کی غرض سے روس اور چین کے ساتھ تزویراتی تعلقات کو تقویت دے رہا ہے۔