نگران وزیراعلی پنجاب کیلئے پی ٹی آئی رہنماوں میں عدم اتفاق

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے نگران وزیراعلی کے لیے پروفیسر حسن عسکری کے بعد اب ایاز امیر اور یعقوب طاہر اظہار کے نام پیش کر دیے ہیں۔پنجاب میں پی ٹی آئی کا سابق پارلیمانی لیڈر محمود الرشید کی اسپیکر پنجاب سے اسمبلی سے ان کے چیمبر میں ملاقات ہوئی جس میں نگران وزیراعلی کے ناموں پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ملاقات میں نگران وزیراعلی کے لیے مزید دو نام دے دیئے ہیں جن میں اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار شامل ہیں۔ملاقات کے بعد میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ اتوار تک کسی نام پر اتفاق ہوجائے گا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چودھری نے نگراں وزیر اعلی پنجاب کے لیے 3 نام تجویز کیے جس میں اوریا مقبول جان کی جگہ ایاز امیر کا نام شامل کیا گیا ہے۔ جب کہ دو ناموں میں حسن عسکری اور یعقوب اظہار کے نام شامل ہیں، ۔ ترجمان کے مطابق کل تک تینوں میں سے کسی ایک نام پر اتفاق کا امکان ہے