لارڈزکے شیرلیڈزمیں ڈھیر ہوگئے،،پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی

لیڈزٹیسٹ میں کپتان سرفرازاحمد کوٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ مہنگا پڑگیا،،انگلش باؤلروں کے آگے پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی،،قومی ٹیم صرف ایک سوچوہتررنزپرڈھیرہوگئی،،اوپنراظہرعلی اورامام الحق ناکام،مڈل آرڈربھی فلاپ رہا،،پانچ کھلاڑی ڈبل فگرمیں ہی داخل نہ ہوسکے،پاکستانی کھلاڑیوں نے توچل میں آیا کی پالیسی اپنائے رکھی،پاکستان کی جانب سے اظہرعلی دو،،امام الحق صفر،،حارث سہیل اٹھائیس،،اسد شفیق نے ستائیس رنزبنائے،،عثمان صلاح الدین نے چاراورکپتان سرفرازاحمد نے ٹیم کے سکورمیں چودہ رنزکا اضافہ کیا،پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے نصف سنچری بنائی،،انھوں نے دس چوکوں کی مدد سے چھپن رنزسکورکیے، ،فہیم اشرف صفر،،،محمد عامرتیرہ اورحسن علی چوبیس رنزبنا کرآؤٹ ہوئے،،انگلینڈ کی جانب سے جیمزاینڈرسن،سٹیورٹ براڈ اورکرس ووکس نے تین،تین شاہینوں کا شکارکیا،،جبکہ ڈیبیوکرنے والے سیم کورن نے ایک وکٹ حاصل کی،،انگلینڈ نے پاکستان کے ایک سوچوہتررنزکے جواب میں دووکٹ کے نقصان پرایک سوچھے رنزبنالیے،،الیسٹرکک چھیالیس رنزبنا کرحسن علی کا شکاربنے،،کیٹن جیننگزنے انتیس رنزبنا کرفہیم اشرف کی گیند پرسرفراز احمد کوکیچ تھمایا،،انگلش کپتان جوروٹ انتیس رنزبنا کروکٹ پرموجود ہیں