مال گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق
لودھراں کی تحصیل دنیا پور میں مال گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ جلال پور موڑ پھاٹک کے قریب پیش آیا، جہاں لقمان نامی شخص مال گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوا، متوفی لقمان لودھراں کے علاقے کونکی والہ کا رہائشی تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی ہے