پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، قانون کی حکمرانی کی جدوجہد کرتی رہے گی، فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کی جدوجہد کا ہمیشہ سے ہر اول دستہ رہی ہے اور رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اداروں اور قانون کا احترام اپنی منشا اور سہولت کے مطابق کرتی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کی جدوجہد کا ہمیشہ سے ہراول دستہ رہی اور رہے گی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ متوالوں کا سپریم کورٹ پر حملہ تاریخ کا سیاہ ترین اور شرم ناک واقعہ ہے عدلیہ کی تضحیک میں مجھے کیوں نکالا کی مہم ذہنوں میں ابھی تازہ ہے، (ن) لیگی کسے بے وقوف بنا رہی ہے؟ واضح رہے کہ گذشتہ روز اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن قومی اداروں کے خلاف سنگین جرائم کے مرتکب ملزمان کی ترجمانی نہ کرے۔