پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لکھا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواستیں پہلے سے ہی لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں ۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ حکومت نے غیر قانونی طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے۔ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرے۔واضح رہے گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں چار روپے چھبیس پیسے اضافہ کر دیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں چار روپے پچاس پیسے جبکہ مٹی کا تیل ایک روپے انہتر پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔اسی طرح لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپیہ اڑسٹھ پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔