شمالی کوریا کا میزائل تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خلاف ورزی ہے۔ جاپان
جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کر کے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیر دفاع تاکیشی ابویا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رواں ماہ شمالی کوریا کی طرف سے کیا گیا بیلسٹک میزائل تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہونے کے اقدام سے پیچھے ہٹ کر اپنے لئے سنگین مسائل پیدا کر رہا ہے۔