والدین کا کوئی نعم البدل نہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب
ور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ والدین سچے جذبے اور صادق رشتے کا نام ہے۔جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے والدین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ والدین کا رشتہ ہر غرض اور بناوٹ سے پاک ہوتا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دین اسلام میں والدین کے حقوق و احترام پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے۔اس دن کا بنیادی مقصد والدین کے لیے محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ میری والدہ نے بھی ہر موقع پر میری رہنمائی کی ہے اور میرے والد نے میری بہترین تعلیم و تربیت پر بھر پور توجہ دی۔انہوں نے کہا کہ والدین کے سامنے شفقت اور انکساری سے جھکے رہنا عزت کی بلندیوں تک پہنچا دیتا ہے۔