کینیڈا کا پاکستان ریلویز میں سرمایہ کاری میں اظہارِ دلچسپی
کینیڈا کی ہائی کمشنر Wendy Gilmour نے پیر کے روز اسلام آباد میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی اور اپنے ملک کی جانب سےپاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے کوروناوائرس کی وبا پر قابو پانے کےلئے پاکستان کےاقدامات کی تعریف بھی کی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اورکینیڈا کے درمیان دیرینہ قریبی تعلقات ہیں جو مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے. انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک خطے میں ترقی اور خوشحالی کےلئے مل کر کام کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔