ایران کا امریکہ پر شہریوں کیخلاف پر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ بند کرنے پرزور
ایران نے امریکہ پر زوردیا ہے کہ وہ سیاہ فام امریکی باشندے جارج فلوئڈ کی ہلاکت کے بعد ملک گیر احتجاج کے نتیجے میں اپنے ہی شہریوں کےخلاف پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ بند کرے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے آج تہران میں نیوزکانفرنس کےدوران کہاکہ دنیا ریاستی مظالم کےخلاف امریکی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔