گورنر کی کورونا کے تدارک کی کوششوں میں صحافیوں کی پیشہ ورانہ خدمات کی تحسین
خیبرپختونخوا کے گورنر شا ہ فرمان نے کوروناوائرس کی عالمی وبا کےتدارک کی کوششوں میں صف اول میں کام کرنےوالے صحافیوں کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا ہے۔ انہوں نے پشاور میں صحافیوں کےایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں صحافیوں کی مالی امداد کےلئے ایک خصوصی فنڈ کے قیام کی تجویز دی۔