لاہور میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا ہے, کورونا کے6 لاکھ سے زائد مریض ہو سکتے ہیں،سمری میں انکشاف
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا ہے،سمری سمارٹ اور رینڈنم اسمپلنگ کے نتائج کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہورمیں کورونا کے6 لاکھ سے زائد مریض ہو سکتے ہیں جبکہ لاہور کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں کورونا مریض نہ ہو۔سمری میں مزید کہا گیا کہ ان کیسز میں علامات نہیں، یہ انفیکشن اور لوکل ٹرانسمیشن کا ذریعہ بنے،کورونا ہاٹ اسپاٹ، رہائشی اور کام کی جگہوں سے سیمپل لیے گئے،تمام سیمپلز میں 6 فیصد کا ٹیسٹ پازیٹیو رہا،بعض ٹاؤن میں 7 اعشاریہ 14 فیصد رہا۔