ملک میں کورونا سے مزید 32 ہلاکتیں، 1844 نئے کیسز رپورٹ
ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 23 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1552 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 72945 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سندھ میں 481 اور پنجاب میں کورونا سے 497 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 482 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 47، اسلام آباد 28 ، گلگت بلتستان میں 11 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔