کورونا وائرس : دنیا بھر میں اب تک تین لاکھ چوہتر ہزار چار سو چون افراد لقمہ اجل بن گئے
کورونا وائرس کی عالمی وبا سے دنیا بھر میں اب تک تین لاکھ چوہتر ہزار چار سو چون افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ اس وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد باسٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ میں سب سے زیادہ ایک لاکھ چھ ہزاردوسواکتالیس ا فراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ برطانیہ میں اڑتیس ہزار چار سو نواسی اوراٹلی میں33ہزار چار سو پندرہ افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ وائرس سے اب تک اٹھائیس لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔