صوبائی وزرائے اعلیٰ کانیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تجویز کردہ نیگیٹو لسٹ پراتفاق
صوبائی وزرائے اعلیٰ نے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث معاشی اور صنعتی شعبوں کی رک جانے والی سرگرمیوں کی دوبارہ اجازت دینے کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تجویز کردہ نیگیٹو لسٹ پر اتفاق کیا ہے۔ صوبائی وزرائے اعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے این سی او سی اجلاس میں شرکت کی جس کی صدارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر اسد عمر نے کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیگیٹو لسٹ پر رضامندی ظاہر کی جس کا مقصد بند اقتصادی شعبوں کو ضابطہ کار پر سختی سے عملدرآمد کے ساتھ کام کی اجازت دینا ہے۔ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نیگیٹو لسٹ پر اتفاق ہے۔ تاہم اس میں تجویز کئے گئے ضابطہ کار کے تحت ریستورانوں کو کھولنا ممکن ہے۔