وزیراعظم عمران خان اور اٹلی کے وزیراعظم کا کورونا وائرس بارے تبادلہ خیال
وزیراعظم عمران خان نے پیر کے روز اپنے اٹلی کے ہم منصب Giuseppe Conteسے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی ترقی پذیر ممالک کو ساتھ لئے بغیرعالمی معاشی کساد بازاری سے نہیں نمٹ سکیں گے کیونکہ عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے اجتماعی ردعمل کی ضرورت ہے۔ گفتگو کے دوران کورونا وائرس کی وبا اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔