پاک فوج قوم کی حمایت سے مضبوط فورس ہے، آرمی چیف
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج قوم کی حمایت سے مضبوط فورس ہے۔ وہ دورے کے دوران کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں فیکلٹی سے خطاب کر رہے تھے۔ آرمی چیف نے کہا کہ تربیت یافتہ اور پیشہ وارانہ طور پر باصلاحیت فوج امن کی ضامن ہے۔ بری فوج کے سربراہ نے افسران پر زور دیا کہ وہ نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پیشہ وارانہ مہارتوں کے حصول اور خود کو جدید پیشرفتوں سے عہدہ برا ہونے پر توجہ مرکوز رکھیں۔