کورونا وبا: سندھ میں اموات 500 سے متجاوز، ملک میں مجموعی متاثرین 74ہزار 320 ہوگئے
دنیا بھر میں پھیلنے والے نوول کورونا وائرس نے پاکستان میں بھی اپنے پنجے گاڑ دیے ہیں اور اس سے یومیہ ہزاروں لوگ متاثر جبکہ درجنوں اموات بھی ہورہی ہیں۔ملک میں اس عالمی وبا کے اب تک 74 ہزار 320 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 1574 تک جاپہنچی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج ابھی تک 3252 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 54 اموات کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔