صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی استعداد کار یومیہ 6600 تک بڑھا دی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی استعداد کار یومیہ 6600 تک بڑھا دی ہے ۔ وہ آج(پیر)کراچی میں پاکستان کیلئے عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹرPalitha Mahipala سے گفتگو کررہے تھے۔ مراد علی شاہ نے کہاکہ حکومت ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کا تحفظ یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے کیونکہ انسانی زندگیاں بچانے کیلئے کورونا وائرس کی وباء کے خلاف جنگ میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے ۔