صنعت کو ہرممکن مراعات اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دینا ہوں گے،وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صنعت کو ہرممکن مراعات اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دینا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں مالی سال2020-21 کے آئندہ وفاقی بجٹ سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اجلاس کے شرکا کو آئندہ بجٹ کے خدوخال پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کروناوبا نے معیشت کی رفتار کو شدیدمتاثر کیا ہے،حکومت نے مالی رکاوٹوں کے باوجود کاروبار،صنعتوں کو غیرمعمولی پیکج دیا۔