بزدار حکومت نے پنجاب میں بہتر عوامی سہولتوں کی مہم کا آغاز کردیا۔ فردوس عاشق
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے پنجاب میں بہتر عوامی سہولتوں کی مہم کا آغاز کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ بروقت اور حقیقی عوامی خدمت کیلئے پرعزم بزدار حکومت نے ''خدمت آپکی دہلیز پر ''پروگرام کا آغاز کردیا ، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں بنیادی عوامی سہولتوں کی بہتر فراہمی کیلئے مہم کا آغاز کیا گیا ، پروگرام کے تحت میونسپل سروسز، شجر کاری، صفائی، نکاسی و فراہمی آب پر توجہ دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کو خصوصی ٹاسک دیئے جائیں گے، آن لائن سسٹم کے ذریعے عوام سے فیڈ بیک لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خدمت آپکی دہلیز پر ایپ متعارف کرائی گئی ہے، عوامی آرا سے سروس مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔