سویڈش وزیرخارجہ کی یمن بحران پر سعودی ہم منصب سے ملاقات
سویڈن کی وزیرخارجہ ایک روزہ دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پہنچیں جہاں انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔سعودی میڈیاکے مطابق دونوں دوست ملکوں کے وزرا ئے خارجہ نے اس ملاقات کے دوران باہمی تعاون اور مشترکہ ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا ۔دونوں وزرا خارجہ نے مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی امور میں نمایاں پیشرفت اور تبادلہ خیال کے علاوہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق یمن میں بحران کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔