مغربی کنارے میں فلسطینی گھروں سے محروم ہوگئے
اسرائیلی فوج نے ہیبرون کے مغربی کنارہ شہر کے قریب واقع ایک گاو¿ں میں فلسطینی شہر یوں کے گھروں اور بھیڑوں کے احاطے کے طور پر استعمال کیے جانے والے کچھ خیموں کو یہ دعوی کر تے ہو ئے ضبط کرلیا کہ یہ بغیر اجازت نامہ کے تعمیر کیے گئے ہیں۔اسرائیل اور فلسطین کا یہ تنازعہ حال ہی میں اسرائیل اور غزہ کے حماس کے مابین 11 روزہ شدید لڑائی کے باعث عالمی سطح پرمنظرعام پر آیا ہے۔ تاہم بنیادی معاملات، جیسا کہ فلسطینی شہریوں کی اپنی ریاست کا حق اور مغربی کنارے میں ان کی رہائش جیسے معاملات کا حل تلاش کرنے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔