حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 179 روپے 86 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 155 روپے 56 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 148 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔