کینیڈا کا چھوٹے آتشیں اسلحے کی خریدو فروخت پر مکمل پابندی کا فیصلہ

کینیڈا میں چھوٹے آتشیں اسلحے کی خرید و فروخت کو مکمل طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے نئی قانون سازی متعارف کرائی جارہی ہے جس کے تحت اسلحے کی ملکیت کے حوالے سے قوانین کو سخت کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ قانون سازی کے بعد کینیڈا میں کہیں بھی چھوٹے آتشیں اسلحے کو خریدنا، بیچنا، منتقل یا درآمد کرنا ممکن نہیں رہے گا، البتہ جن کے پاس ابھی چھوٹا اسلحہ موجود ہے وہ اسے رکھ سکیں گے۔انہوں نے کہا اسلحے کے استعمال اور پرتشدد واقعات میں اضافہ ہورہاہے، ہتھیار جتنے کم ہوں گے ہر شخص اتنا ہی محفوظ ہوگا۔