جنوبی افریقی باولرپر جان لیوا حملہ،کوما میں چلے گئے۔

جنوبی افریقہ کے باولر مونڈلی خومالو پرانگلینڈ میں نامعلوم افراد نے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا، ذرائع کے مطابق وہ کوما میں چلے گئے ہیں۔ کرکٹ کی مستند ویب سائٹ کے مطابق مونڈلی خومالو ایک پروفیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں جو برطانیہ میں نارتھ پیٹرٹن کرکٹ کلب کے لئے کلب کرکٹ کھیل رہے تھے۔ خومالو جو ایک پیشہ ور کرکٹر کے طور پر اپنے پہلے بیرون ملک دور پر ہے، رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مونڈلی خومالو فی الحال ان کی حالت انتہائی خطرناک ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کے مطابق، 20 سالہ مونڈلی خومالو، جو جنوبی افریقہ کے سابق انڈر 19 کرکٹر ہیں، اتوار کو برج واٹر میں فرینن سٹریٹ میں ایک پب کے باہر حملہ کرنے کے بعد ہسپتال میں داخل ہیں۔ رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ واقعے کے سلسلے میں ایک 27 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں اسے تفتیش کے تحت چھوڑ دیا گیا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹیم جیت کا جشن منا رہی تھی۔