حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے یکم جون سے آئندہ 15 دن کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 179 روپے 86 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 174 روپے 15 پیسے فی لٹر کی سطح پر برقرار ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 155 روپے 56 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 148 روپے 31 پیسے فی لٹر پر برقرار رہے گی۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض بحالی پروگرام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شرط عائد کر رکھی ہے۔